تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس کی پہلی تصویر سامنے آگئی

بیجنگ: چین میں پھیلنے والے پراسرار کرونا وائرس کی پہلی تصویر سامنے آگئی، کرونا وائرس سے آج مزید 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس کی پہلی تصویر سامنے آگئی، خوردبین تصاویر میں ووہان میں مریضوں سے نکالا جانے والا وائرس دکھایا گیا ہے۔

کرونا وائرس کی پہلی تصویر چین کے نیشنل مائیکرو بائیولوجی ڈیٹا سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی ہے، چین کے صوبے ووہان کے دو مریضوں میں وائرس پایا گیا ہے۔

کرونا وائرس کے نمونے 6 اور 22 جنوری کو دو مریضوں سے لیے گئے تھے، یہ ماہرین طب کی جانب سے حاصل کردہ کرونا کے پہلے نمونے تھے۔

حکومت کے ساتھ ہنگامی مذاکرات کی میزبانی کے لیے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ بیجنگ پہنچ گئے ہیں، اس وائرس سے اب تک 81 افراد ہلاک ہوچکے ہیں تقریباً 2800 متاثر اور 14 ممالک اور خطوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے۔

مسٹر چاؤ نے اعتراف کیا کہ گزشتہ جمعرات کو لاک ڈاؤن لگانے سے پہلے ہی 50 لاکھ افراد شہر چھوڑ کر جاچکے تھے۔

مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے اپنے نئے سال کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا ہے، جس میں اب تک 81 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور برطانیہ، امریکا اور فرانس سمیت 22 ممالک نے اپنے شہریوں کو ووہان شہر سے نکالنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

چین کی جانب سے قمری نئے سال کی عام تعطیل کو تین دن تک بڑھا کر 2 فروری تک کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -