تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امریکا میں 10 سال بعد پولیو کا پہلا کیس

نیویارک: امریکا میں دس سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں دس سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مریض کو ویکسین نہیں لگی ہوئی تھی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے نواحی علاقے میں رہنے والے ایک نوجوان شخص میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔

راک لینڈ کاؤنٹی میں رہنے والے مذکورہ شخص کو تقریباً ایک ماہ قبل فالج ہوا تھا، نیویارک کے محکمہ صحت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پولیو کا یہ کیس انتہائی متعدی ہے جو امریکا سے باہر کہیں اور پیدا ہوا تھا۔

برطانیہ میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف، ایمرجنسی نافذ

ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر پیٹریسیا روپرٹ کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کو درپیش کسی بھی خطرے کے پیش نظر مذکورہ شخص کے اہل خانہ اور ان تمام افراد کا سروے کیا جا رہا ہے جن کے ساتھ قریبی رابطے تھے۔

ہیلتھ کمشنر نے واضح کیا کہ مریض اب پولیو کے جراثیم پھیلانے کے قابل نہیں رہا، انھوں نے بتایا کہ نوجوان شخص کو پولیو کی ویکسین نہیں لگی ہوئی تھی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق متعلقہ شخص آرتھوڈوکس یہودی کمیونٹی کا رکن ہے جس میں سال 2018 اور 2019 کے درمیان خسرے کی وبا بھیلی تھی، اس وبا کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ انتہائی کم افراد نے ویکسین لگوائی ہوئی تھی۔

امراض پر قابو پانے والے امریکی ادارے کے مطابق سال 1979 سے امریکا میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

Comments

- Advertisement -