اسلام آباد : پاکستان میں 2026 کی پہلی تعطیل 5 فروری 2026 کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سال 2026 کے عوامی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق سال کی پہلی تعطیل 5 فروری 2026 کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منائی جائے گی۔
یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے تاکہ پاکستانی قوم کی کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے اور غیر قانونی طور پر قابض بھارتی حکام کے مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جا سکے۔
اس موقع پر ملک بھر اور آزاد کشمیر میں یکجہتی مارچ اور ریلیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ اسلام آباد میں کنسٹیوشن ایونیو پر ریلی کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں صبح دس بجے سائرن بجایا جاتا ہے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جاتی ہے تاکہ کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔


