پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، "ریاض ایئر” نے ایک اور شہر سے فضائی آپریشنز کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن "ریاض ایئر” نے لاہور سے اپنے باقاعدہ فضائی آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے کہا گیا کہ ریاض ایئر کی پہلی افتتاحی پرواز آر ایکس 676 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچ گئی۔

پرواز کی آمد پر پی اے اے کے فائر اینڈ ریسکیو سروسز کی جانب سے طیارے کو شاندار روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان میں تعلیق شدہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ایئرپورٹ کے اعلیٰ حکام اور پی اے اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ایئرلائن کے آپریشنز کے آغاز کی خوشی میں ربن اور کیک کاٹا گیا۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق ریاض ایئر کی پاکستان آمد اور لاہور سے فضائی رابطے کا قیام دونوں برادر ممالک کے درمیان فضائی تعلقات کی مضبوطی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

لاہور اور ریاض کے درمیان ان پروازوں سے مسافروں اور زائرین کو سفر کی جدید اور بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں