تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

‘روس سے سستے تیل کا پہلا جہاز 27 مئی کو عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا’

اسلام آباد : وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا پہلا جہاز 27 مئی کو عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا، وہاں سے چھوٹے جہازوں کے ذریعے اپنی بندرگاہ تک لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق روس سے سستے تیل کی درآمد کے معاملے پر وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تیل کا پہلا جہاز 27 مئی کو اومان بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا، روس سے پہلے جہاز میں ایک لاکھ ٹن تیل درآمد کیا جارہا ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اومان سے چھوٹے چھوٹے جہازوں کے ذریعے تیل اپنی بندرگاہ تک لایاجائے کونکہ ہماری بندگارہ پچاس ہزار ٹن سے زیادہ لنگرانداز ہونے کی گنجائش نہیں ہے۔

وزیر مملکت پٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم سیکٹر کی گرین فیلڈ ریفائننگ پالیسی متعارف کرائی ہے، جنوبی ایشیا میں پاکستان کی توانائی کی فی کس کھپت کم ترین ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملکی پٹرول اور ڈیزل کی سالانہ طلب 20 ملین ٹن ہےاور مقامی سطح پر تیل کی پیداوار دس سے گیارہ ملین ٹن سالانہ ہے جبکہ ملک میں فرنس آئل کی کھپت بہت محدود ہوگئی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں عالمی سال ڈیپ کنورژن ریفائنری کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، تین چار لاکھ بیرل کی ریفائنری کی ضرورت ہے کیونکہ سال 2032 میں پٹرول ڈیزل کی ضرورت 33، 34 ملین ٹن ہوجائے گی ، اگر اقدامات نہ کئے گئے تو 22 ملین ٹن تیل درآمد کرنا پڑے گا۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 60،70 فیصد کنسورشیم کے لئے تیار ہیں ، انرجی سیکورٹی کے لئے ملک میں کروڈ آئل سٹوریج بہت ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -