تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ریاض کی فارمولا کار ریس میں پہلی سعودی خاتون ریسر کی شرکت

ریاض : خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی پر خاتمے کے بعد پہلی بار سعودی خاتون ڈرائیور ریاض سیزن میں فارمولا ای کار ریس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کے خاتمے کے بعد انقلابی تبدلیاں آرہی ہیں، جدہ میں پیدا ہونے والی ریما جوفالی ریاض سیزن کے منعقد ہونے والی ’گراں پری چیمپئن شپ‘ میں شرکت کرکے پہلی خاتون ریسر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ریاض کے مضافاتی مقام الدرعیہ میں جمعے اور ہفتے کو منعقد ہونے والی فارمولا ای الیکٹرک کار ریس میں 12 ٹیموں نے شرکت کی تھی جس میں ریما الجوفالی کو مہمان کی حیثیت سے شرکت کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے میں ریس میں شرکت تمام گاڑیاں ماحول دوست تھی۔

ریما الجوفالی اس ریس کے لیے تیار کردہ خصوصی گاڑی جیگوار آئی پیس کے ساتھ درعیہ ریس چیمپئن شپ کے پہلے راﺅنڈ میں شامل تھیں۔

سعودی خاتون ریسر کا کہنا تھا کہ مجھے جیگوار آئی پیس کے ساتھ مقابلے میں شرکت کرکے بہت اچھا محسوس ہوا اور ریس میں شرکت کرنے کےلیے میں بہت پُرجوش تھی۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یونیسکو کے عالمی ورثے کا درجہ حاصل کرنے والے علاقے الدرعیہ کے ریسنگ ٹریک پر ریما الجوفالی نے اپنا لیپ ایک منٹ 39 سیکنڈ میں مکمل کرلیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیور اور ریما کے وقت میں صرف 5 سیکنڈ کا فرق تھا۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب سے پہلی خاتون ریسر سامنے آگئی

خیال رہے کہ اس سے قبل ریما الجوفالی برطانیہ میں منعقد ہونے والی فارمولہ فور ریس میں حصّہ لے چکی ہیں۔

ریما کے پاس صرف ایک سال کا پیشہ وارانہ ریسنگ کا تجربہ ہے لیکن انہیں نوعمری سے ہی ریسنگ کاروں کا شوق تھا اور وہ فارمولا ون دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -