The news is by your side.

Advertisement

پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے پاکستان کیخلاف 5 وکٹوں پر 118 رنز

جمیکا: پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے دوسرے سیشن میں پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنالیے، کریگ بریت ویتھ 57 اور جیسن ہولڈر 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ابتدائی دو وکٹیں 2 رنز پر گریں، کیرن پاول اور بونر بغیر کوئی رن بنائے محمد عباس کا نشانہ بنے۔

روسٹن چیز 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بلیک ووڈ نے 22 رنز کی اننگز کھیلی، میئرز کو صفر پر شاہین شاہ آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی نے دو، دو جبکہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

،مزید پڑھیں:  قومی ٹیم 217 رنز پر پویلین لوٹ گئی

یاد رہے قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر عمران بٹ 11 اور عابد علی 9 رنز اور اظہر علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 30 اورفواد عالم نے 56 رنزبنائے تھے۔ فہیم اشرف نے 44 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد رضوان 23 رنز بنا سکے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈین سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیمار روچ نے 2 اور کائل مائیرز نے ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں