تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی تاریخ میں پہلی بار سال نو کا جشن منانے کا اعلان

ریاض : تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب سال کے استقبال کےلیے متاثر کن جشن کا انعقاد کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اپنی تاریخ میں پہلی بار نئے سال کے استقبال کا جشن منانے جارہا ہے، اس اعتبار سے 2020ء اہمیت کا حامل ہے کہ سعودی عرب میں سال نو کے استقبال کےلیے جشن منایا جائے گا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا جشن کے موقع پر ریاست میں آتش بازی، محافل موسیقی سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں بسنے والے لوگ سال 2019 کی آخری روز شام 9 بجے سے رات 1 بجے تک دنیا کو سحر میں مبتلا کردینے والے متاثر کن پروگرام بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اس سے قبل نئے سال کی آمد پر کسی قسم کا جشن نہیں مناتا تھا لیکن اب ریاست ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت ہونے والی اصلاحات کی گامزن ہے اسی لیے ملک کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -