تازہ ترین

عام انتخابات میں حصہ لینے والی کرم ایجنسی کی پہلی خاتون امیدوار

کرم ایجنسی : پاکستان کے قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والی علی بیگم پہلی خاتون ہیں جنہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 63 سالہ علی بیگم پاکستانی قبائلی علاقے فاٹا سے پہلی بار انتخابات میں حصہ لینے والی خاتون امیداوار بن گئیں، علی بیگم نے پاراچنارسے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔

علی بیگم کا کہنا ہے کہ پوری زندگی عوامی خدمت میں گزار دی اور منتخب ہوکر کرم ایجنسی میں امن اور خوشحالی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام اور مظلوم طبقے کو ان کا جائز حق دلاؤں گی۔

انتخابی مہم کے آغاز پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی بیگم نے کہا کہ اس سے پہلے انتخابات میں ہر طبقے کے لوگوں نے الیکشن لڑنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے دوسروں کو موقع دیا لیکن اب میں خود محسوس کرتی ہوں کہ عوام کے مسائل کے حل کرنے کے لئے میدان میں اترنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں منتخب ہوں یا نہیں لیکن اپنا مشن جاری رکھوں گی اور اپنے علاقے کے لوگوں کے تمام مسائل کیلئے اقداما ت اٹھاؤں گی۔

خیال رہے علی بیگم وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا سے بیوروکریسی سے ریٹائر ہیں اور خیبر پختونخوا اور فاٹا کے متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہے۔

اس سے قبل فاٹا سے ہی تعلق رکھنے والی بادام زری پہلی قبائلی خاتون تھیں، جہنوں نے باجوڑ سے قومی اسمبلی کے حلقے 44 پر 2013 کے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

قبائلی علاقے کی بیشتر خواتین کم پڑھی لکھی ہیں، شاذ و نادر ہی گھر سے باہر جاکر ملازمت کرتی ہیں جبکہ عوامی مقامات پر برقعہ زیب تن کیے رکھتی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -