اسلام آباد (09 جولائی 2026): وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جب کہ مچھلی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بلیو اکانومی اصلاحات کے باعث سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، جب کہ فروزن مچھلی سب سے بڑی برآمدی سمندری مصنوعات رہی۔
وفاقی وزیر کے مطابق مچھلی کی بڑی برآمدی منڈیوں میں چین، جاپان، سعودی عرب، امریکا سمیت 10 ممالک شامل رہے۔ انھوں نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کے باوجود ریکارڈ برآمدات حاصل ہوئیں۔
پاکستان ریلویز نے تاریخ میں پہلی بار 115 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر لی
جنید انوار چوہدری کے مطابق میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ نے عالمی معیار برقرار رکھا، انھوں نے کہا اس سلسلے میں ڈاکٹر منصور وسان اور ان کی ٹیم کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت ویلیو ایڈیشن اور نئی برآمدی منڈیوں پر توجہ دے رہی ہے، جب کہ اس ریکارڈ کامیابی پر تمام اسٹیک ہولڈرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔


