تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

قدرت کا معجزہ، چار ٹانگوں اور چھوٹی ناک والی مچھلی دریافت

آبی مخلوقات پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے سطح آب میں رہنے والی چار ٹانگوں والی مچھلی دریافت کرلی۔

ماہر بحری امور مکی چارٹیرس نے وسطی امریکا میں واقع کینبیریا کے سمندر میں چھوٹی ناک اور چار ٹانگوں والی مچھلی دیکھی جو گہرے سمندر میں موجود زمین پر پیروں کی مدد سے چل رہی تھی۔

چارٹیرس کا کہنا تھا کہ وہ پہلے تو اس مچھلی کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے مگر پھر انہوں نے اس کی ویڈیو اور تصاویر بنائیں تاکہ وہ اس کے بارے میں‌ سب کو بتاسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ سمندر کی گہرائی میں اور بھی بہت سی مخلوقات موجود تھیں، اس خطے میں آبی جانوروں کی ایسی نادر و نایاب نسلیں ہیں جن کے بارے میں جانکاری ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: انسان جیسے دانت اور ہونٹ والی مچھلی دیکھ کر سب حیران

یہ بھی پڑھیں: جھیل میں انسان نما چہرے والی مچھلی کی ویڈیو وائرل

چارٹیرس کا کہنا تھا کہ میں نے اس مچھلی کو خود چلتے ہوئے دیکھا، وہ تیراکی بھی کررہی تھی اور جب تھک جاتی تو زمین پر جاکر ٹانگوں سے چلنے لگتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تیراکی کے مقابلے میں آہستہ چل رہی تھی۔

تحقیقی ماہرین نے اس مچھلی کی دریافت کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی غیر معمولی قسم ہے کیونکہ اب تک ایسی کوئی قسم سامنے نہیں آئی تھی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں