تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

زندہ مچھلی ماہی گیر کے نرخرے میں‌ پھنس گئی، ناقابل یقین واقعہ

قاہرہ: مصر سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر کے ساتھ مچھلی کے شکار کے دوران ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والے شخص نے شکار کے چکر میں زندہ مچھلی منہ میں دبائی جو اُس کے نرخرے میں جاکر پھنس گئی۔

ماہی گیر کے دیگر ساتھیوں نے اپنے دوست کے حلق میں پھنسنے والی مچھلی نکالنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد وہ کشتی کو فورا ساحل پر لے کر پہنچے اور مچھیرے کو اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز نے چالیس سال ماہی گیر کا ایکسرے اور ایم آر آئی کیا جس میں نرخرے میں پھنسی مچھلی نظر آئی۔ ڈاکٹرز نے چمٹی اور دیگر اوزاروں کی مدد سے مچھلی کو کھینچ کر حلق کے ذریعے باہر نکالا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہی گیر کی حالت خطرے سے باہر تو ہے مگر کسی بھی ممکنہ خدشے کے پیش نظر ڈاکٹرز نے اُسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا ہے۔

مچھیرے نے بتایا کہ اُس نے کانٹے میں لگنے والی مچھلی کو  باہر نکالا ہی تھا کہ اسی دوران دوسری ڈور میں بھی مچھلی لگ گئی تھی اس لیے اُس نے پہلی والی مچھلی کو منہ میں دبایا اور دوسری ڈور کھینچ رہا تھا تو یہ واقعہ پیش آگیا۔

 

Comments

- Advertisement -