تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مزیدارفش تکہ بریانی بنانے کا طریقہ

اتوارکا دن عمومآ اہل خانہ کے لئے مخصوص ہوتا ہے چھٹی ہونے کے سبب گھر کے تمام افراد ایک ساتھ ہوتے ہیں اور ساتھ ہی کھانا کھاتے ہیں لہذا خواتینَ خانہ آج کے دن خصوصی اہتمام کرتی ہیں. اتوار کے دن ہرخاتونَ خانہ درپیش سب سے اہم مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ آج ایسا کیا خاص بنایا جائے جو کہ ہفتے کے باقی دنوں سے الگ اورمنفرد ہو۔

خواتین کی اسی پریشانی کے لئے ہم آپ کی خدمت میں پیش کررہے مزیدار فش تکہ بریانی بنانے کی انتہائی آسان ترکیب جس سے آپ بازار جیسی مزیداربریانی گھرمیں ہی بناسکتی ہیں۔


فش تکہ بریانی بنانے کے لئے درکار اجزاء


 

فش فِلے (بون لیسں) ایک کلو

ادرک ،لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

سرکہ ایک سے ڈیرھ کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

باربی کیو مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

کارن فلور ایک کھانے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

تیل فرائی کیلئے

( بریانی بنانے کیلئے)

چاول آدھا کلو

ٹماٹر (کیوب) دو سے تین عدد

پیاز (سلائس) دوعدد

ہرا دھنیا آدھی گڈی

پودینہ آدھی گڈی

ہری مرچیں (ثابت) چار سے پانچ عدد

کالا زیرہ (ثابت) آدھا چائے کا چمچ

دار چینی دو سے تین عدد

بڑی الائچی دو سے تین عدد

لونگ تین سے چار عدد

لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

گھی آدھا کپ


فش تکہ بریانی بنانے کےطریقہ کار


فش تکہ بنانے کا طریقہ

مچھلی کے درمیانے سائز کے کیوب کاٹ لیں۔

ایک مکسنگ باؤل میں مچھلی کے کیوب ڈالیں۔ پھر اس میں لال مرچ پاؤڈر،سرکہ،کارن فلور،ادرک ،لہسن پیسٹ ،نمک اور باربی کیو مصالحہ ڈال کے میرینیٹ کرلیں۔

اب ان کیوبزکواسٹکس پرلگائیں۔

فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اِس فش تِکہ کو دونوں طرف سے فرائی کرلیں۔

 بریانی بنانے کا طریقہ

چاول نمک اور کا لازیرہ شامل کرکے بوائل کرلیں اور ان کر ایک طرف رکھ دیں۔

ایک پین میں گھی ڈال کے لونگ، دارچینی، بڑی الائچی کڑکڑائیں۔

اب میں پیاز شامل کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔

اب اس میں ٹماٹر، لال مرچ،نمک، گرم مصالحہ پاؤڈر،ہری مرچیں ڈال کے اچھی طرح بھون لیں، قورمہ تیار ہے۔

تہہ لگانے کا طریقہ

دیگچی کو تھوڑا سا گھی لگا لیں کہ چاول چپکے نا۔سب سے پہلے چاول کی تہہ لگائیں اب درمیان میں قورمہ ڈالیں پھر باقی چاول ڈالیں اور اوپر ہرا دھنیا ، پودینہ ڈال دیں۔آخر میں فش تِکہ رکھ کے ان کو دس سے بارہ منٹ دم پر لگا دیں۔

ڈش میں نکال کے اوپر تندوری فش تِکہ رکھ کے پیش کریں۔

Comments

- Advertisement -