تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جھیل میں انسان نما چہرے والی مچھلی کی ویڈیو وائرل

بیجنگ : سوشل میڈیا پر انسان نما چہرے والی مچھلی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کو حیران کردیا ہے۔

آپ نے کارٹون اور اینیمیٹڈ فلموں تو انسان نما چہرے والی مچھلی یقیناً دیکھی ہوگی لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر حقیقت میں ایک ایسی مچھلی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کا انسان نما چہرہ ہے۔

جی ہاں یہ ویڈیو جنوبی چین کے شہر کنمنگ کے قریب واقع ایک گاؤں کی ہے جس کے جھیل میں موجود اس عجیب و غریب خلقت کی فوٹیج کو ایک سیاح نے اپنے کیمرے میں قید کیا۔

انسان نما چہرے والی مچھلی کی ویڈیو چین کی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو کر شیئر کی گئی، جس میں مچھلی کو ایک جھیل کے کنارے پانی کی سطح پر تیرتے اور سر ہلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کے مطابق مچھلی کے سر دو سیاہ نقطے ہیں جو بظاہر انسانی آنکھوں نما نظر آتے ہیں اور دو لکیریں نیچے کی جانب ہیں جو انسانی ناک جیسی لگتی ہیں جبکہ ایک لکیر انسانی منہ کی شبیہ بنا رہی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو ’مچھلی پری میں بدل گئی ہے‘ کہتے سنا جاسکتا ہے۔

ایک چینی صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ انتہائی خوفناک ہے‘ جبکہ کچھ صارفین نے اسے ہیری پورٹر فلم کے ولن والڈیمورٹ سے تشبیہ دی۔

مچھلی کی ویڈیو ایک صارف نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے بلکہ سنہ 2010 میں ایک 44 سالہ برطانوی شہری نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس موجود مچھلی انسان نما شکل اختیار کرلی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر ایک کتے کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں تھی جسے لوگ انسانوں سے تشبیہ دے رہے تھے جبکہ کچھ لوگوں اسے ایڈٹ کی گئی تصویر قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -