تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

انسانی دانتوں والی مچھلی دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران

سوشل میڈیا پر امریکا میں پکڑی گئی ایک ایسی مچھلی کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے دانت بالکل انسانوں جیسے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیرولینا میں شکاری کے ہاتھ لگنے والی مچھلی کی تصویر جب انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو صارفین اسے دیکھ کر دنگ رہ گئے کیونکہ انہوں نے ایسی مچھلی اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی اور یقیناً آپ نے بھی نہیں دیکھی ہوگی۔

شیئر ہونے والی تصویر میں حیران کن طور پر مچھلی کے دانت انسانوں سے اس قدر مماثلت کررہے تھے کہ صارفین نے اسے شیئر کرنا شروع کیا۔

شکاری نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس مچھلی کو شیپ ہیڈ کہا جاتا ہے۔

نایاب مچھلی پکڑنے والے شکاری کا کہنا تھا کہ جب شیپ ہیڈ مچھلی کو پانی میں دیکھا تو اسی وقت امید ہو گئی تھی کہ میں اس کا شکار کر لوں گا۔

شکاری کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کو پکڑ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور اس کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔

جھیل میں انسان نما چہرے والی مچھلی کی ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے ہی ایک ساحل پر انسان جیسے دانتوں والی مردہ مچھلی برآمد ہوئی تھی جبکہ انڈونیشیا کے گاؤں میں شکار کے دوران ایک اسکول ٹیچر نے بھی ایسی ہی مچھلی پکڑی تھی جسے انہوں نے کانٹے سے نکالنے کے بعد پانی میں دوبارہ چھوڑ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -