The news is by your side.

Advertisement

ماہی گیروں نے سمندر میں بہہ جانے والی 4 بھینسوں کو ریسکیو کرلیا

کراچی : ماہی گیروں نے کیٹی بندر سے سمندر میں بہہ جانے والی چار بھینسوں کو بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ماہی گیروں نے سمندر میں بہہ جانے والی بھینسوں کو ریسکیو کرکے انسانیت و ہمدردی کی مثال قائم کردی۔

ذرائع کا کہا ہے کہ ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بھینسوں کو کشتی میں ریسکیو کیا اور کشتی میں ڈال کر ابراہیم حیدری کے ساحل پر لے آئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مچھلی شکار کےلیے گہرے سمندر میں جانے والے ماہی گیروں کو سمندر میں تیرتی بھینسیں دکھائی دیں تھی، جس پر کشتی کے عملے نے بھینسوں کو ریسکیو کرکے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے چاروں بھینسیں مالک کرم خان کے حوالے کردیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں