تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

ماہی گیری کے لائسنس کا تنازع: فرانس اور برطانیہ میں ٹھن گئی

پیرس/لندن : یورپی یونین کے اہم رکن ملک فرانس نے اہم بندر گاہوں پر برطانوی ماہی گیروں کی کشتیوں پر پابندیا ں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور برطانیہ کے پانیوں میں ماہی گیری کے لائسنس کا تنازع شدت اختیار کرچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے ماہی گیروں کو برطانوی پانیوں تک رسائی نہ دی گئی تو برطانیہ کے ساتھ آئندہ ہفتے سے تجارتی معاملات تعطل کا شکار ہو جائیں گے۔

اس سلسلے میں فرانس نے اہم بندرگاہوں پر برطانوی ماہی گیروں کی کشتیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں اور ساتھ ہی کراس چینل تجارت پر بھی گہری نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگر لائسنس کا مسئلہ حل نہ ہونے پر فرانس نے برطانیہ کو بجلی کی سپلائی بھی معطل کردی جائے گی۔

دوسری جانب برطانیہ نے فرانسیسی فیصلے کو مایوس کن اور غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانس کا یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Comments