اسلام آباد : عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا اور بی مائنس ریٹنگ کی توثیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی قرض ریٹنگ بی مائنس پر برقرار رکھتے ہوئے ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا ہے۔
ایجنسی نے پاکستان کے قرضوں کے استحکام میں بہتری کے اشارے بھی دیے ہیں اور ملک کے لیے ’آر آر فور‘ (RR4) ریکوری ریٹنگ مقرر کر دی ہے۔
فچ نے کہا کہ پہلی بار پاکستان کی ریٹنگز کو انڈر کرائیٹیریا آبزرویشن سے بھی ہٹا دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں نسبتاً بہتری آئی ہے۔
ریٹنگ کے مستحکم رہنے کی وجوہات میں بہتر مالی نظم و نسق، آئی ایم ایف اصلاحات اور مستحکم زرمبادلہ کے ذخائر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل 2025 میں فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس (CCC+) سے بڑھا کر بی مائنس (B-) کی تھی، جس کے بعد ملک ہائی رسک قرض گیر ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
فچ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو کریڈٹ خدشات بدستور لاحق ہیں، تاہم حالیہ توثیق سے معاشی استحکام کے لیے مثبت اشارے ملے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


