site
stats
کھیل

فٹنس ایکسپو: امریکی پروفیشنل باڈی بلڈرکائی گرین کی پاکستان آمد

اسلام آباد : پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی واپسی شروع ہوگئی، بین الاقوامی ریسلرز کے بعد امریکی پروفیشنل باڈی بلڈر کائی گرین بھی پاکستان پہنچ گئے، تن سازی کے شوقین نوجوانوں کی بڑی تعداد ملنے پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہفتہ سے شروع ہونے والی دو روزہ فٹنس ایکسپو میں شرکت کے لئے چارغیر ملکی باڈی بلڈرز اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان آنے والے باڈی بلڈرز میں ایڈم پاز اور کائی گرین کا تعلق یو ایس اے سے ہے ، جبکہ یو کے سے تعلق رکھنے والے ٹام کولمین اور عارف مرزا شامل ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ باڈی بلڈر کائی گرین فٹنس ایکسپو دبئی کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے تو تن سازی کے شوقین نوجوان مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، اپنے رول ماڈل کو سامنے دیکھ کر نوجوان خوشگوار حیرت میں مبتلا دکھائی دیئے۔

تقریب کے دوران کائی گرین نے باڈی بلڈنگ سے متعلق سوالات سنے اور ان کے جوابات دیئے،اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار پاکستان آیا ہوں ،پاکستانی نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں صرف حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔


مزید پڑھیں: برازیلین فٹبالر رونالڈینو سمیت 8فٹبالرزپاکستان پہنچ گئے


اس سے قبل کائی گرین کے اعزاز میں اسلام آباد کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشنز کے نمائندگان، سمیت میئر اسلام آباد نے بھی شرکت کی۔


مزید پڑھیں: پاکستان محفوظ ملک ہے، غیر ملکی فٹبالرزکا دنیا کو پیغام


اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کائی گرین کا کہنا تھا کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، صحت مند طرز زندگی کو پرموٹ کرنا چاہتا ہوں، تقریب کے بعد کائی گرین اسلام آباد سے لاہور روانگی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر اچھا محسوس کیا ہے بار بار آتا رہوں گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top