نارووال: صوبہ پنجاب کے شہر نارووال میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نارووال میں ظفروال روڈ پر مسافر کوچ اور وین میں ٹکر ہونے سے سی این جی سلنڈرپھٹنے سے وین میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وین میں 15 افراد سوار تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔
کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ رواں ماں 3 جون کو بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں آپس میں ٹکرا گئی تھی جس کے باعث تیرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مسافر وین کوئٹہ سے ژوب آرہی تھی