The news is by your side.

Advertisement

پنجاب کے 5 شہروں میں مفت وائی فائی کی فراہمی

لاہور: پنجاب حکومت نے 5 بڑے شہروں میں وائی فائی سہولت کا افتتاح کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے سے رشوت میں کمی آئے گی۔

ارفع کریم ٹاور میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہور سمیت ملتان ،بہاولپور،فیصل آباد اور مری میں وائی فائی سہولت کا افتتاح کیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو پٹواری کلچر سے آزادی دلائیں گے۔

آئی ٹی یونیورسٹی کے لیے بجٹ میں فنڈز رکھیں گے جب کہ آئی ٹی یونیورسٹی کے لیے بیدیاں روڈ پرزمین انتظامیہ کے حوالے کردی ہے۔ آئی ٹی یونیورسٹی کا نیا کیمپس بیدیاں روڈ پر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں 200 مقامات پرفری وائی فائی ٹاور لگائے گئے ہیں، پولیس کا نظام بھی کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے جس کے بعد اب پولیس کی ایف آئی آرز آئی ٹی سسٹم پردرج ہوتی ہیں۔

شہباز شریف نے وائی فائی پراجیکٹ میں شریک افسران کو شیلڈز دیں تو ملتان کے ڈی سی کو دھمکا بھی دیا کہ اگر شہر کے اسپتال ٹھیک نہ ہوئے تو شیلڈ واپس لے لوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئی ٹی یونیورسٹی کا نیا کیمپس بیدیاں روڈ پر بنایا جائے گا، آنے والے بجٹ میں اس کا بجٹ بھی لے کر آئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں