تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پانچ کرپٹ عہدیداروں‌ کو5 برس قید، 37 کروڑ جرمانہ

ریاض : پراسیکیوٹری جنرل نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف 300 شواہد جمع کیے جس کے بعد ان کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے مالی اور انتظامی بدعنوانی میں ملوث پانچ عہدیداروں کو قومی وسائل برباد کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال، قومی املاک میں غیر قانونی تصرف، سرکاری ملازمتوں کی خرید و فروخت اور دیگر غیر قانونی اقدامات پر 32 سال قید اور 90 لاکھ ریال کے برابر جرمانہ کی سزا سنادی۔

پراسیکیوٹری جنرل نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف 300 شواہد جمع کیے جس کے بعد ان کے خلاف فرد جرم عاید کی گئی ہے، ملزمان کو 32 سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت سزا پانے والوں پر رشوت وصول کرنے، جعل سازی، دھوکہ دہی، اپنے سرکاری عہدوں اور مناصب کا ناجائز استعمال کرنے، ملازمتوں کے لیے لین دین کرنے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

اس کیس کے مرکزی ملزم کو 12 سال قید اور ایک ملین ریال سے زاید کی رقم بہ طور جرمانہ جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -