تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

امریکی ریاست کولوراڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

کولوراڈو سپرنگس: امریکی ریاست کولوراڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب کے اندر فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کولوراڈو پولیس کا کہنا ہے کہ صبح 11 بج کر 57 منٹ پر حکام کو 911 پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کی اطلاع پر نفی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔

حکام کے مطابق کلب میں ایک خاتون موجود تھی جس پر شبہ ہے کہ اسی نے فائرنگ کر کے لوگوں کو قتل کیا، اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مشتبہ خاتون کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم وہ پولیس حراست میں ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ مارچ 2021 میں ریاست کولوراڈو کی ایک مارکیٹ میں نامعلوم مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -