تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کابل میں مسلح افراد کا ہوٹل پرحملہ‘ 5افراد ہلاک‘ 6 زخمی

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کے ہوٹل پرحملے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کابل کے انٹرکانٹینینٹل ہوٹل میں رات 9 بجکر 20 منٹ پر مسلح افراد نے ہوٹل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہوٹل کو کلیئر کرالیا گیا۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 41 غیرملکیوں سمیت 126 افراد کو بحفاظت ہوٹل سے نکال لیا۔

افغان میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلح افراد کو کابل کے علاقے باغِ بالا میں واقع ہوٹل کے اندر رات 9 بجکر 20 منٹ پرداخل ہوتے ہوئے دیکھا۔


کابل میں خودکش حملہ ‘ 18 جاں بحق


افغان سیکورٹی حکام کے مطابق حملہ آوروں کے خلاف 10 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والا آپریشن سیکورٹی فورسز نے آج صبح 10 بجے مکمل کیا۔

کابل کے انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ کابل کے اس ہوٹل میں آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کانفرنس کا انعقاد ہونا تھا جبکہ حملے کے وقت ہوٹل میں 100 سے زائد آئی ٹی مینیجرزاور انجیئنرز موجود تھے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کابل میں امریکی سفارت خانے نے الرٹ جاری کیا تھا کہ دہشت گرد کابل میں معروف ہوٹلز کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 28 جون 2011 کو اسی ہوٹل میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -