The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس مقابلہ، پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک

کراچی: شہرقائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب پیش آنے والے مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پرپولیس سہراب گوٹھ کے علاقے میں پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گردہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکے مطابق خفیہ اطلاع پرپولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں پہنچی توملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی۔

ایس ایس پی ملیرکا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اوررینجرز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ملزمان نے پیر آباد اوردیگر مقامات پرپولیس اوررینجرز پرٹارگٹڈ حملے کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد روپوشی کے بعد اپنے سرگرمیوں کےلئے واپس کراچی آئے تھے اورملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں