site
stats
پاکستان

پانچ سو کا نوٹ جعلی ہونے سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ 500 روپے کے نوٹ میں رنگ بدلنے والا پرچم ہو یا نہ ہو، نوٹ اصلی ہے، اس حوالے سے شائع خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی روز سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ بازاروں میں 500 روپے کے جعلی نوٹ پھیل گئے ہیں اور ان کی پہچان یہ ہے کہ ایسے نوٹوں میں قومی پرچم موجود نہیں یا وہ روشنی کے مختلف زاویوں میں رنگ نہیں بدلتا۔

500-post-1

نوٹ کے اصلی ہونے کا پرچم کے رنگ بدلنے سے کوئی تعلق نہیں

500-post-2

خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کی صورت میں اسٹیٹ کو عوام الناس کی آگاہی کے لیے وضاحت کرنا پڑی، مرکزی بینک نے کہا ہے کہ نوٹ پر رنگ بدلنے والا قومی پرچم ہو یا نہ ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نوٹ کے اصلی ہونے کا پرچم کے رنگ بدلنے سے کوئی تعلق نہیں۔


اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ نئے ڈیزائن کا یہ نوٹ 2006ء میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ اس نوٹ میں رنگ بدلنے والا پرچم کا فیچر 2010ء میں شامل کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top