تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سری نگر: کلگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 5 کشمیری شہید

سری نگر : قابض بھارتی فورسز نے کشمیر کے علاقے کلگام میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے مزید پانچ کشمیری جوانوں کو بے دردی سے شہید کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانیت کی تذلیل کی انتہا کردی، کشمیری نوجوانوں سے بھارتی فورسز کے بہیمانہ سلوک نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے پانچ کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے کلگام کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 5 کشمیری شہریوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔


مزید پڑھیں : کشمیری نوجوان کی لاش رسی سے باندھ کر گھسیٹنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل


یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں، نوجوان کو شہید کرنے کے بعد جسد خاکی کو رسی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا گیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


مزید پڑھیں : سری نگر: آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید


دو روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں قابض بھارتی فورسز نے سوپور کے علاقے میں محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے دو کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا ہے۔


مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 1 نوجوان شہید


ایک ہفتہ بھی قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔


مزید پڑھیں : کشمیر: برہان وانی کی برسی منانے پر پابندی، تین کشمیری شہید


یاد رہے کہ 7 جولائی کو شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پر بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں عملاً پابندی لگاتے ہوئے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -