site
stats
سندھ

دوحہ جانے والے مسافر سے 5 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد

ASF

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحہ جانے والے مسافر سے پانچ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، منشیات کی مالیت پانچ کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

اینٹی نارکوٹس فورس حکام کے مطابق کراچی سے دوحہ جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران ایک بیگ کے خفیہ خانوں سے 5کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ عالمی منڈی میں اس ہیروئن کی مالیت پانچ کروڑ روپے ہے۔

ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس کی بہ نسبت کراچی ایئرپورٹ سے ہیروئن لے جانے اور پکڑے جانے والے واقعات زیادہ ہیں،ان واقعات میں ایئرلائن کا عملہ ملوث بتایا جاتا ہے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی۔

چند روز قبل 25مئی کو بھی کراچی ایئرپورٹ پر اصفہائی ہینگر پر کھڑے جہاز کے بیت الخلا میں موجود خفیہ خانوں سے 27کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جسے نو پیکٹس میں چھپایا گیا تھا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top