site
stats
پاکستان

کراچی میں ٹرک اور پک اپ میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق

dalbandin accident

کراچی: شہرقائد کے علاقے گلشن حدید میں ٹرک اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب ٹرک اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو اسپتال متقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔


شیخوپورہ : کاراورٹرک میں تصادم‘ 3 افراد جاں بحق


خیال رہے کہ 29 اگست کو پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ہرن مینار انٹرچینج موٹروے پرکار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔


اوکاڑہ میں ٹریکٹرٹرالی اورایمبولینس میں تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کےقریب ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔


لیہ میں بس اورٹرک میں تصادم ‘ 11 افراد جاں بحق


واضح رہے کہ رواں سال 5 جولائی کو صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں بس اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top