تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

اسپین میں وزیر اعظم ہاؤس سمیت 5 اہم مقامات سے بم برآمد

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں وزیر اعظم ہاؤس سمیت پانچ اہم مقامات سے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق بم ڈسپوزل ماہرین نے آج پانچ مقامات سے دھماکا خیز مواد برآمد کر کے انہیں ناکارہ بنا دیا جبکہ دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

اسپین کے نائب وزیر داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ پانچوں لیٹر بم ملک کے اندر سے ہی بھیجے گئے۔

سیکورٹی کے ذمہ دار جونیئر وزیر رافیل پیریز نے بتایا کہ دیسی ساختہ بم پیکجز کی شکل میں مقامات پر بھیجے گئے جن میں آتش گیر پاؤڈر اور ٹرپ وائر تھے، یہ دھماکے کے بجائے شعلے پیدا کرتے ہیں۔

لیٹر بموں کے اوپر اداروں کے سربراہوں کے نام بھی تحریر تھے۔ پانچ لیٹر بموں میں سے ایک دارالحکومت میں قائم یوکرینی سفارت خانے میں پھٹ گیا جس سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔

تین بموں کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ ایک کو تحقیقات کے لیے رکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -