The news is by your side.

Advertisement

لیاری گینگ وارکے پانچ دہشت گرد اٹک سے گرفتار

راولپنڈٰی: پولیس نے لیاری گینگ وارکے پانچ دہشت گرد اٹک سے گرفتارکرلیے، چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ریجنل پولیس افسر فخر سلطان کے مطابق پولیس اورانٹلی جنس ایجنسیز کی مشترکہ کاروائی میں ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کراچی گینگ وارسے ہے اوران کا ایک ساتھی کراچی میں ایک پولیس کاروائی میں مارا جاچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ زیرزمین چھپا رکھا تھا جسے برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں