تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

گجرپورہ زیادتی کیس : تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گجرپورہ میں خاتون سےزیادتی اور تشدد کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی تین روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لنک روڈ پر خاتون سے ڈکیتی اور زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے5رکنی کمیٹی تشکیل دےدی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجہ کمیٹی کے کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کمیٹی کے ممبران ہیں اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب اورڈی جی فرانزک ایجنسی بھی اس میں شامل ہیں۔

کمیٹی تین روز میں تحقیقات کرکےرپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کرے گی جبکہ آئندہ ایسےواقعات کی روک تھام کیلئےسفارشات بھی دے گی۔

مزید پڑھیں : لاہور زیادتی کیس، ملزمان کے گاؤں‌ کی شناخت ہوگئی، آئی جی پنجاب کا دعویٰ

دوسری جانب لنک روڈ پر خاتون سے ڈکیتی اور زیادتی کا واقعے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس آج ہو گا، کمیٹی حقائق،نتائج کا تعین کرکے رپورٹ وزیر اعلیٰ کوپیش کرے گی۔

کمیٹی واقعےکےفوری بعد پولیس کےردعمل اور کارروائی کا جائزہ لےگی، وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اب تک کی تفتیش،پولیس کارروائی کاجائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے گجرپورہ میں خاتون سےزیادتی اورتشدد کے واقعے پر سی سی پی اوعمرشیخ نے2 ایس ایچ اوز ملک شہباز اور مصطفیٰ آبادعمران کوعہدوں سےہٹادیا تھا، مقدمات کےاندراج میں تاخیری حربےاپنانےپرعہدوں سےہٹایاگیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا تھا کہ خاتون سےزیادتی ، ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے، ا مستقبل میں ایساواقعہ ہواتوعلاقےکےافسران کوجوابدہ ہوناپڑےگا، کم آبادی والے علاقوں سےگزرنےوالی سڑکوں پر پیٹرولنگ کومؤثربنایاجائے۔

انعام غنی کا کہنا تھا کہ اختیارات سےتجاوز کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ایولین ترجیحات میں ہے، ہر جرم کی ایف آئی آرضرور درج کریں تا کہ اصل کرائم کا پتہ چلے۔

Comments

- Advertisement -