کراچی: اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے واقعے پر تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ روز پیش آنے والے اینکر پرسن مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے واقعے پر تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی طارق دھاریجو کریں گے، کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی کلفٹن، ایس ایچ او درخشاں اور ایس آئی یو درخشاں شامل ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تنازع 20 کروڑ کا تھا، عاطف زمان بیرون ملک سے ٹائر امپورٹ کرتا تھا۔
مزید پڑھیں: اینکر مریدعباس کے قتل کے محرکات سامنے آگئے
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ملزم عاطف زمان کو ہوش آگیا ہے، 24 گھنٹے میں کیس کو حتمی مراحل میں لے جائیں گے۔
یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور انکے دوست خضر پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی، فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق اور مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے تھے۔
مقتول مرید عباس کی اہلیہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ مرید عباس نے عاطف زمان کے ساتھ ٹائروں کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی۔