The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں ایک اور خاتون کا اغوا کے بعد مبینہ گینگ ریپ

سیالکوٹ : پنجاب کے شہر میں ایک خاتون کو اغوا کے بعد مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان خاتون کو اکبر آباد چوک میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اغوا کے بعد زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے ، سیالکوٹ میں تھانہ صدر کی حدود میں خاتون کے اغوا کے بعد مبینہ گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا ، جہاں خاتون کا شوہر پٹرول ڈلوانے پٹرول پمپ پر گیا خاتون کھڑی تھی کہ 5 ملزمان گاڑی روک کرخاتون کو زبردستی گھسیٹتےہوئےاغواکر کے لے گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ملزمان خاتون کو اکبر آباد چوک میں پھینک کر فرار ہو گئے جبکہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان نے شراب پلاکر زبردستی زیادتی کی۔

ڈی ایس پی صدر راجہ زاہد نے کہا کہ خاتون کا میڈیکل کرارہے ہیں ، واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے تاہم واقعہ مشکوک ہے تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

یاد رہے رواں ماہ ہی پنجاب میں 2 خواتین کے ساتھ زیادتی اور لڑکے سے بدفعلی کا واقعات رونما ہوئے تھے ، جہاں شیخوپورہ میں خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلانے کی کوشش کی گئی جبکہ جہلم میں لڑکے کے ساتھ بدفعلی، منڈی بہاؤ الدین میں طالبہ سے دست درازی اور گجرات میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعےمیں ملوث ملزمان کی جلدگرفتاری کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آر پی او نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کیلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں