اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید پانچ کشمیری نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : بھارتی فورسز نے پلوامہ اور بڈگام میں نام نہاد آپریشن کے نام پر مزید پانچ کشمیری نوجوانون کو شہید کردیا۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنما شیخ عبدالمتین نے پانچ نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی فوج جہاں چاہتی ہے فائرنگ سے نوجوانوں کو شہید کر دیتی ہے۔

شیخ عبدالمتین نے کہا کہ اقوام متحدہ نمائندوں کو کشمیر کا دورہ کرکے بھارتی مظالم دیکھنے چاہییں کیوں کہ آئے روز کشمیری مائیں اپنے نوجوان بیٹوں کی لاشیں اٹھا رہی یں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز تحریک آزادی کی آواز دبانا چاہتی ہیں، لہذا عالمی تنظیموں کو بھارتی مظالم پر خاموشی توڑنا ہوگی۔

حریت رہنما عبدالمتین نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں