تازہ ترین

سرگودھا : نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ 5 افراد جاں بحق

سرگودھا : صوبہ پنجاب کے شہرسرگودھا میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے بھوال کے چک 11 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گھر کے سربراہ طفیل سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔

فائرنگ کے واقعے میں میاں بیوی سمیت 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا۔

ڈی ایس پی بھلوال کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق قتل ہونے والوں میں 50 سالہ محمد طفیل، 40 سالہ مجیدہ بی بی سمیت ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں جن کی عمریں 20،18 اور 16 سال ہیں۔

دادو : زمین کے تنازعہ پر قبائلی تصادم، فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر دادو میں مری اور لاشاری قبیلے کے درمیان زرعی زمین کے تنازعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

لاہورکےعلاقےنشترکالونی میں فائرنگ‘ میاں بیوی جاں بحق

واضح رہے کہ رواں ماہ 5 جون کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کرمیاں بیوی کو گولیاں مار کرقتل کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -