تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ: حج بیت اللہ کیلئے جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

حج مشن ذرائع  کے مطابق مذہبی فریضہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے، جن میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہے، انتقال کرنیوالوں میں فضل علی، حافظ محمد صدیق، خیرمحمد، علاؤ الدین شامل ہیں۔

حج انتظامیہ کے مطابق انتقال کرنیوالوں میں خاتون نجم النسا بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کا انتقال مختلف اوقات میں ہوا ہے، پانچوں افراد کی نماز جنازہ کے بعد مکہ مکرمہ کے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کیلئے اب تک 42 ہزار 477 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں جبکہ 16 ہزار 900 کے قریب عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچے۔

تمام عازمین حج کو 30 جون تک حجاز مقدس پہنچا دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -