تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سیلفی کے شوق میں 5 افراد ڈوب کر ہلاک

جکارتہ : انڈونیشیا میں سیلفی کے شوقین پانچ افراد جھیل میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھے، ڈوبنے والوں میں 17سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔

سیلفی کے جنون نے پوری دنیا میں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم بعض مرتبہ خطرناک نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز ان شوقین حضرات کو مہنگی پڑ جاتی ہے اور ان کا اقدام خودکشی کے مترادف ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ انڈونیشیا کے مشہور جزیرے سماٹرا میں پیش آیا، جہاں ایک درجن سے زائد افراد جھیل کے کنارے ایک تختے پر کھڑے ہوکر سیلفی لے رہے تھے کہ وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے تختہ سرک گیا اور 17 افراد جھیل میں جاگرے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جھیل میں گرنے والوں میں پانچ افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں ریسکیو اہلکاروں نے نکال لی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت آیا جب پکنک پوائنٹ بند ہوچکا تھا اور متاثرہ افراد وقت ختم ہونے کے بعد پہنچے تھے جس کے باعث انہیں روکنے کےلیے وہاں سیکیورٹی موجود نہیں تھی۔

خیال رہے اسی ماہ جاوا کے ایک جزیرے کے قریب ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور اس وقت وہ سیلفی لے رہے تھے، اس حادثے میں نو سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -