The news is by your side.

Advertisement

ملتان میں پولیس پرپتھراؤ،5 اہلکار زخمی

ملتان: ملتان میں ایک خآتون کی خود کشی کی تحقیقات کے لیے پہنچنے والی پولیس موبائل ٹیم پرپتھراؤ سے5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو تنازعوں سے تنگ آکر مسرت نامی خاتون نے بھاری مقدار میں خواب آور گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔

اطلاح ملتے ہی پولیس ٹیم ابتدائی تفتیش کے لیےخاتون کے گھر پہنچ گئی جہاں مبینہ طورپرخاتون کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے پولیس ٹیم پراینٹوں سے حملہ کردیا۔

پتھراؤ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اورٹریفک معطل ہوگیا، زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچادیا گیا۔

سی پی اوملتان پولیس اظہراکرام کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزید تفصیلات بتاتے ہوئےاُن کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں پرحملہ کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔حملہ آوروں کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں