تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

افغانستان میں‌ پولیو رضاکاروں پر فائرنگ، پانچ جاں‌ بحق

کابل: افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 پولیو رضاکار جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صوبے ننگرہار میں منگل کے روز نامعلوم افراد نے دو مختلف مقامات پر انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو نشانہ بنایا۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ پولیو رضاکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

انسداد پولیو پروگرام کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹر جان محمد نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو رضاکاروں کو جلال آباد اور ننگر ہار صوبوں میں تین علیحدہ علیحدہ مقامات پر نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعات صبح دس بجے کے وقت پیش آئے، حملہ آور اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے تمام صوبوں میں گزشتہ روز سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت پانچ سال اور اُس سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤں کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -