تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

فرقہ واریت میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایک کارروائی کے دوران فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عارف حنیف نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں اپنے محمکے کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ جمع کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان نے عید الاضحی سے قبل کراچی میں اہم علماء کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بنا رکھی تھی اوراس سلسلے میں ملزمان نے ریکی بھی کرلی تھی تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کا یہ منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ڈی آئی جی نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتارملزمان کے گروہ کا سرغنہ سید عامر حسین رضوی اپنے ساتھیوں زین العابدین، فیضیاب علی،سید محسن حسین عرف پگلا اور سید محمد عباس شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جو اس سے قبل دہشت گردی کے واقعات میں جائے وقوعہ سے ملنے والے خولوں کی فارنزک رپورٹ سے بھی میچ کرگیا ہے۔
ملزمان اب تک کئی ڈاکٹر،علماء، اوراہم مذہبی شخصیات سمیت متعدد افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کا سراغ گلستان جوہر کےعلاقے میں مدرسے میں ایک عالم دین کو قتل اورایک کو زخمی کرنے کے واقعے میں تفتیش کے دوران لگا۔

خیال رہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گرفتار کرنے والی سی ٹی ڈی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقدی انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

گرفتارملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہے جس کی روشنی میں مزید کارروائیاں متوقع ہیں۔

Comments