لندن: برطانیہ میں نامعلوم ڈرائیور نے اپنی کار سڑک کے اطراف موجود راہ گیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پیش آیا جہاں ایک معروف شاپنگ سینٹر ٹریفورڈ کے قریب نامعلوم کار ڈرائیور نے اپنی گاڑی شہریوں پر چڑھا دی جس کے باعث 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑی سے شہریوں کو کچلنے کے بعد نامعلوم شخص فرار ہوچکا ہے جس کی تلاش پولیس کی جانب سے کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔
برطانیہ‘ ڈرائیور نے مسجد کے باہر کھڑے نمازیوں پرگاڑی چڑھا دی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم ڈرائیور اس وقت تک فرار ہوچکا تھا تاہم ہیلی کاپٹر اور دیگر جدید آلات کی مدد سے ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے، امید ہے جلد گرفتاری عمل میں آئے گی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جن کے سر پر شدید چوٹیں آٗئی ہیں اور انہی کی حالت اس وقت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
برطانیہ: کار سوار نے عوام پر گاڑی چڑھادی، چار افراد زخمی
پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے کو دہشت گردی کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کیوں کہ ہمارے پاس ابھی ایسے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے البتہ تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کے علاقے نیو پورٹ میں تیز رفتار گاڑی نے اسپورٹس کلب کے باہر کھڑے لوگوں کے مجمے کو روند ڈالا تھا، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔