تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سڈنی کے چڑیا گھر سے پانچ شیر کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی

 آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے تارونگا چڑیا گھر سے پانچ شیر کی فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔

گزشہ ماہ تارونگا چڑیا گھر سے شیر سمیت اسکے چار بچے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں تھیں اور الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔

فوٹیج میں پانچ شیروں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، چڑیا گھر انتظامیہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ پانچ شیر چھ فٹ سے زیادہ اونچی باڑ کو پھلانگ کر کس طرح چڑیا گھر کے احاطے سے کیسے فرار ہوئے۔

اس واقعے میں جانوروں، چڑیا گھر کے عملے اور کیمپرز میں سے کسی کے بھی زخمی ہونے یا جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔

تارونگا چڑیا گھر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائمن ڈفی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چڑیا گھر میں اس طرح کے واقعے کے لیے انتہائی سخت حفاظتی پروٹوکول موجود ہیں اور اس کے تحت فوری کارروائی کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -