بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

متحدہ عرب امارات، پاکستانیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانیوں، بھارتیوں سمیت پانچ کرکٹرز کو شہریت دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا اور ادیب عثمانی کو نیچرلائزیشن کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی شہریت دی گئی ہے۔ یہ کھلاڑی اس اعزاز کو حاصل کرنے والے پہلے کرکٹرز بن گئے ہیں۔

اگرچہ فٹبال، رگبی اور جوڈو کے کئی کھلاڑیوں کو 2018 کے صدارتی فرمان کے بعد یو اے ای کی شہریت مل چکی ہے لیکن کرکٹ زیادہ تر ایسے غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل رہی ہے جو آئی سی سی کے تین سالہ رہائش کے قانون کے تحت ملک کی نمائندگی کرتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق شہریت ملنے کے بعد اب یہ پانچوں کھلاڑی بطور باقاعدہ شہری اور پاسپورٹ ہولڈر یو اے ای کی نمائندگی کر سکیں گے۔

یہ پانچوں کھلاڑی اس وقت 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو نیپال میں دو ٹی20 میچز اور ایک ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے موجود ہے۔

اجے کمار نے بتایا کہ جب وہ یو اے ای آئے تھے اسی دن سے ان کا خواب تھا کہ وہ اس ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کریں۔

سہیل تنویر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کی وجہ بتادی

انہوں نے کہا کہ اب انہیں یہ موقع مل رہا ہے اور وہ اس کے لیے یو اے ای، سپورٹ اسٹاف اور تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں۔ ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کھیل کر انہیں بہت مدد حاصل ہوئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں