تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

5 سالہ بچے نے گھر والوں کو جلنے سے بچا لیا

واشنگٹن : امریکی فائر فائٹر ڈپارٹمنٹ نے اپنے اہل خانہ کو آتشزدگی سے بچانے والے کمسن بچے کو ‘ہیرو’ کے لقب سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کی کاؤنٹی بارٹو میں واقع ایک گھر میں جمعے کے خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس میں دو کمسن بچوں سمیت 7 افراد موجود تھے جن کا بچنا ناممکن تھا تاہم 5 سالہ بچے کی حاضر دماغی سے پورے کنبے کی زندگیاں بچالیں۔

نوح ووڈس نامی 5 سالہ بچے نے جب گھر میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے تو باہر نکلنے کا راستہ تلاش کیا اور اپنی چھوٹی بہن اور کتے کو اسی راستے سے باہر نکالا بعدازاں گھر میں سوئے ہوئے دیگر اہل خانہ کو بھی نیند سے بیدار کیا اور آگ سے ریسکیو کیا۔

اہل خانہ کی زندگیاں بچاتے ہوئے نوح خود زخمی ہوگیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے کیونکہ اسے معمولی زخم آئے ہیں اور دھواں لینے کے باعث اس کی طبعیت خراب ہوئی تھی۔

بارٹو فائر فائٹر چیف کی جانب سے بچے کی بہادری پر اسے ‘ہیرو’ لقب سے نوازا گیا جبکہ ایک پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں نوح ووڈس کی ہمت و بہادری کے اس عمل کو سراہتے ہوئے اسے فائر فائٹر کا ہیلمٹ اور سرٹیفکٹ پیش کرتے ہوئے اعزازی فائر فائٹر کا لقب بھی دیا گیا۔

بی سی ایف ڈی کی جانب5 سالہ بچے نوح ووڈس کےلیے کیک بھی منگوایا گیا تھا جس پر ‘نوح کو علاقے کا ہیرو’ قرار دیا گیا تھا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارٹو کاؤنٹی کے کمشنر اسٹیو ٹیلر نے آج بارٹو کاؤنٹی میں ‘نوح ووڈس ڈے’ کا اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -