تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

متحدہ عرب امارات، 5 سالہ سیاحتی ویزے کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات میں تمام قومیتوں کے لیے 5 سالہ سیاحتی ویزے کا اعلان کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت اجلاس میں تمام قومیتوں کے لیے 5 سالہ سیاحتی ویزے کا اعلان کیا گیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ آج ہم ملک میں سیاحتی ویزا جاری کرنے کے نظام میں تبدیلی کررہے ہیں تاکہ سیاحتی ویزا کی مدت کو پانچ سال کے لیے قابل استعمال تمام قومیتوں کے لیے بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای میں سالانہ 21 ملین سے زائد سیاحوں کی آمد ہوتی ہے اور ہم متحدہ عرب امارات کو بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر قائم کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ 4 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے واضح کیا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے 2 قسم کے ٹرانزٹ ویزا کی سہولت دستیاب ہے۔

ایک ٹرانزٹ ویزا بالکل مفت ہے جس کی میعاد 48 گھنٹے ہے جب کہ دوسرا ٹرانزٹ ویزا 96 گھنٹوں پر محیط ہے جس کے لیے 50 درہم ادائیگی کرنا ہوگی۔

یہ دونوں ٹرانزٹ ویزا صرف یواے ای کی ایئرلائنز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہوں گے اور یو اے ای میں داخلے سے قبل اس کی منظوری لینا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -