اسلام آباد: ماہانہ 100 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فکسڈ چارجز کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے نئے ٹیرف سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، متعلقہ حکام نے سماعت کے دوران بریفنگ دی۔
پاور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ اس وقت ٹیرف میں مس الائنمنٹ پائی جارہی ہے اور صارفین میں کراس سبسڈی کو مزید کم کرنے کی ضرورت ہے۔
پی پی ایم سی حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 سال میں تھرمل پاور اسٹیشن لگانے کا منصوبہ نہیں ہے تاہم ماہانہ بجلی استعمال کے مطابق فکسڈ چارجز کی تجاویز دیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہانہ 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کی تجویز دی ہے ، فکسڈ چارجز دونوں پروٹیکڈ اور نان پروٹیکڈ صارفین پر لگانے کی تجویز ہے ، اس سے پہلے صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز ہیں۔
اس کے علاوہ پروٹیکٹڈ صارفین کے ماہانہ 100 یونٹ استعمال پر 200 روپے ، ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال پر 300 روپے فکسڈچارجزکی تجویز جبکہ 100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے اور ماہانہ 200 یونٹ تک پر 300 روپے چارجز کی تجویز ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر350 روپے ، ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 400روپے ۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ استعمال پر 500 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔
ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 75 روپے اضافے سے675روپے اور ماہانہ700یونٹ تک استعمال پرفکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے675 روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی سے675 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


