اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کردیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے، فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں صارفین پر لگائے گئے ہیں۔

اس سے قبل 300 یونٹ سے زائد استعمال پر نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد تھے۔

ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجر عائد کیے گئے ہیں جبکہ ماہانہ 200 یونٹ بجلی کے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔

یہ پڑھیں: بجلی صارفین کو زبردست جھٹکا، کتنے یونٹ پر کتنے فکسڈ چارجز ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں، ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کو فکسڈ چارجز کی مد میں 300 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اسی طرح ماہانہ 300 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے جبکہ 301 سے 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 400 روپے کیے گئے ہیں۔

401 سے 500 یونٹ کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 روپے مقرر کیے گئے ہیں، ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 75 روپے اضافے سے 675 روپے کردیے گئے ہیں۔

ماہانہ 700 یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے 675 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں