حکومت نے چھوٹےدکانداروں کےلیے فکس ٹیکس اسکیم متعارف کرا دی۔
سالانہ بیس کروڑ روپے کا کاروبار کرنے والا دکاندار ایک فیصد فکس ٹیکس ادا کرے گا جس پر ایف بی آر پلیٹ بھی ملے گی جس پر لکھا ہو گا یہ دکاندار فرض شناس ٹیکس پیئر ہے۔
وزیرخزانہ اورنگزیب کہتے ہیں معاشی ترقی جاری رکھنے کے لیے قومی آمدنی کو مضبوط بنانا لازمی ہے، ٹیکس نظام میں بہتری کےلیے اےآئی ٹیکنالاجی کا بل اگلے ہفتے ایوان میں پیش ہو گا۔
اظہرکیانی نے بتایا کیوآر کوڈ اسکین کرنے کے بعد اگر ریکارڈ درست ثابت ہوتا ہے تو ایف بی آر افسر کو دکان کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
حکومت کی فکس ٹیکس اسکیم کو لاہور کی تاجر برادری نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود کا کہنا ہے کہ فکس ٹیکس اسکیم تاجربرادری کا دیرینہ مطالبہ تھا ہم چاہتے تھے چھوٹے تاجروں کیلئے آسان ٹیکس اسکیم لائی جائے، فکس ٹیکس اسکیم سے تاجروں کو آسانی ہوگی اور تاجر خوشحال بھی ہو گا۔


