The news is by your side.

Advertisement

فکسنگ اسکینڈل؛ سلیم ملک نے جواب تیار کر لیا

لاہور:سابق کپتان سلیم ملک نے کرکٹ عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرانس کرپٹ کا جواب تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جواب میں ٹرانس کرپٹ میں پوچھے گئے تمام پہلوؤں پر تفصیلی جواب تیار کیا گیا ہے۔ سلیم ملک ٹرانس کرپٹ کاجواب کل پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کوجمع کروائیں گے۔

اس سے قبل پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے سلیم ملک کے ابتدائی جواب کو ناکافی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کے جواب پر سلیم ملک کا ردعمل آگیا

واضح رہے کہ پی سی بی حکام نے سلیم ملک کو آئی سی سی کی جانب سے میچ فکسنگ کے سوالات کے جواب دینے کا کہا تھا، سلیم ملک کے مئی 2014 کے اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان کا جواب دینے سے انکار ان کے اعتراف کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں کو فکسنگ کی سزا کے بعد کھیلنے یا کوچنگ کا موقع ملا مجھے بھی کوچنگ کا اختیار دیا جائے۔

سلیم ملک پر 2000 میں میچ فکسنگ انکوائری کے بعد تاحیات پابندی لگائی گئی تھی جسے سیشن کورٹ نے آٹھ سال بعد ختم کردیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں